• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی طرف سے پولیس افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں نیشنل سینئر مینیجمینٹ کورس پر جانے والے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان اورآر پی او گوجرانوالہ تعینات ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید،سی ٹی او منتظر مہدی،تمام ایس ایس پیز، ایس پیز اور سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نیشنل سینئر مینجمینٹ کورس پر جانے والے ڈی آئی جی شہزادہ سلطان اور آر پی او گوجرانولہ تعینات ہونے پر ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان کو مبارکباد دی اور دونوں افسران کے لئےنیک خواہشات کا اظہارکیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دونوں افسران کے جانے سے لاہور پولیس انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور منجھے ہوئے افسران سے محروم ہو گئی ہے

    بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کی کمانڈ میں انوسٹی گیشن ونگ نے تمام ہائی پروفائل کیسز کامیابی سے حل کئے اور سینکڑوں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ
    ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان نے دوران تعیناتی لااینڈ آرڈر، سکیورٹی اورکرائم کنٹرول کے لئے شاندار خدمات انجام دیں۔سی سی پی او لاہور نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عابد خان لاہور تعیناتی کے دوران اپنے بیش قیمت تجربات سے فایدہ اٹھاتے ہوئے گوجرانوالہ میں بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ڈی آئی جیز شہزادہ سلطان اور ڈاکٹر عابد خان نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ سمیت تمام افسران کا شکر یہ ادا کیا۔ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے کہا کہ لاہور میں تعیناتی کے دوران بہترین ٹیم کے ساتھ مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی۔ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ گوجرانوالہ کے عوام کی خدمت اور توقعات پر پورا اترنے کیلئے بھرپور محنت اور کاوشیں کروں گا۔دونوں افسران نے تعیناتی کے دوران بھرپور سپورٹ اور تعاون پر تمام پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈی آئی جی شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد کو لاہورپولیس کی طرف سے یادگاری سووینئر پیش کیا۔

    Advertisements
    140 مناظر