Site icon Meritnews

زرداری کےخلاف نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کےخلاف پچیس سال پرانےکیسز کے خلاف نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر کے روز سماعت کرے گا۔ عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔

نیب نے آصف زرداری کی اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا ہے۔ ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔

نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔

Exit mobile version