• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • عمران خان کے مسلسل بیانات کے بعد الیکشن کمیشن بھی میدان میں آ گیا

    عمران خان کی تقریر پر ای سی پی کے ترجمان نے جواب دیا کہ دباؤ یا دھمکی سے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مردان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے لوٹوں کو بچایا تو قوم معاف نہیں کرے گی، لوگ ان کے خلاف بھی نکلیں گے، سازشیوں کے چہرے دل پر نقش، جو سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا تھا معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، افسوس پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا، آج حالات سب کے سامنے ہیں، ڈالر دو سو روپے تک پہنچنے والا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

    سابق وزیراعظم کی تقریر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا ہے، ادارے کے فیصلوں پر کسی طرح کے دباؤ یا دھمکی سے اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔

    Advertisements
    113 مناظر