وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ
سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہر میں قائم عارضی تجاوزات کے خلاف ہونے جا رہے گرینڈ آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھرپور تحفظ فراہم کرے گی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عارضی تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک مسائل کے ساتھ کاروبار اور معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی بھی غیر قانونی و عارضی تجاوزات کے خلاف ایکشن کے حق میں ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پرہجوم مارکیٹوں،بازاروں میں قائم تجاوزات ٹریفک مسائل کے ساتھ سکیورٹی رسک بھی ہیں۔مختلف شاہراہوں پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے خصوصی سکواڈز گرینڈ آپریشن میں حصہ لیں گے۔
*
Advertisements