• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر شہربھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ

    جمعة المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی طرف سے مساجد، امام بارگاہوں,مزاروں،مارکیٹوں اور اہم مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ملکی سکیورٹی حالات کے پیش نظر
    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
    بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرجمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے مربوط انتظامات کئے گئے تھے۔شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت سینئر پولیس افسران اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے۔سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کریں اور عدم تصدیق پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ داتا کی نگری امن و سلامتی کا گہوارہ ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔سرچ آپریشنز کے دوران گھروں،کرایہ داروں،ہوٹلز، سرائے،گیسٹ ہاؤسز، دکانوں، گوداموں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔بس ٹرمینل،گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے سٹیشن،غیر ملکی قونصلیٹس کے گردو نواح کی آبادیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنزکئے گئے اور بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی چیکنگ عمل میں لائی گئی کئے گئے۔

    Advertisements
    104 مناظر