Site icon Meritnews

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں چھیالیس سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سندھ میں مٹھی اور نوابشاہ میں سینتالیس، دادو، موہنجو داڑو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے۔ سبی میں پارہ پچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

Exit mobile version