سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے سربراہ لاہور پولیس کے طور پر عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد شاہدرہ سرکل میں پہلی کھلی کچہری منعقدکی۔ شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی اہل علاقہ اور سائلین کی ایک بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن سرفراز ورک،ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ،ایس ڈی پی او شاہدرہ آصف ندیم، شاہدرہ سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز،انچارج انوسٹی گیشن اور متعلقہ پولیس افسران کھلی کچہری میں موجود تھے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نےشہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن 15 کی کالز پر وقوعہ کی تصدیق اور فرنٹ ڈیسک پر موصولہ درخواستوں پر ایف آئی آرز کا فوری اندراج یقینی بنائی جائے گا۔سی سی پی او نے کہا کہ کوئی غلط پرچے درج ہونے پر شہری ضمانت کی بجائے پولیس کے سامنے پیش ہوں،یقین دلاتا ہوں کہ بے گناہ ثابت ہونے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا اور مکمل ریلیف دیں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایف آئی آر میں تاخیر یا تفتیش میں غفلت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہدرہ سرکل سمیت شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہری منشیات فروشوں ،قمار بازوں،قحبہ خانوں سمیت کسی بھی آرگنائزڈ کرائم کی اطلاع انہیں، ڈویژنل ایس پیز،سرکل افسران یا مقامی پولیس کو دیں، ان کا نام صیغہ راز میں رکھ کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پبلک کا پولیس کے ساتھ تعاون اشد ضروری ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنے کرنے آئے ہیں۔انہوں نے مذید نے کہا کہ انوسٹی گیشن افسران کیسز کی بروقت اور میرٹ پر تفتیش کے ذریعےمجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ،چوروں ڈاکووں، بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد کےلئے ہم ایک فورس ہیں جبکہ لاہور پولیس درحقیقت عوام کی خادم ہے،خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے
سی سی پی او لاہور نے کہاکہ شہر بھر میں پولیس افسران کی طرف سے کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے،کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری طور نمٹایاجا رہا ہے،بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس اور عوام الناس کے درمیان اعتماد بڑھا ہے۔تھانوں میں مسائل کی داد رسی کے لئے آنے والے شہریوں کو بھرپور عزت اور احترام دیا جائے۔
شاہدرہ سرکل کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی شرکت
