Site icon Meritnews

رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے وزیراعظم

رانیل وکرما سنگھے کو شدید معاشی بحران کا شکار ہونے والے سری لنکا کا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن صدر گوتابایا راجا پاکسے نے 73 سالہ رانیل وکرما سنگھے کو صدر مقرر کیا جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سری لنکا کے وزیر اعظم مہندرا راجا پاکسے نے آزادی کے بعد ملک کے بدترین معاشی بحران پر عوامی مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرما سنگھے یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

Exit mobile version