Site icon Meritnews

زلمے خلیل کا دورہ پاکستان

امریکا کے افغانستان میں سابق نمائندہ خصوصی برائے امن زلمے خلیل نے دورہ پاکستان کے دوران تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زلمے خلیل کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پاکستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد ایک لمبے عرصے تک امریکا کی طرف سے افغانستان پر نمائندہ خصوصی کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، زلمے خلیل زاد امریکی اسٹیبلشمنٹ کے بھی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

Exit mobile version