• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • پاکستان آخری سانسیں لے رہا ہے، ملک وینٹی لیٹر پر ہے: مریم

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائٓی) کے چیئر مین عمران خان کی حکومت نے ملک میں جتنے مسائل پیدا کیے اُسے دو سے تین ماہ نہیں صحیح کرنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔ پاکستان آخری سانسیں لے رہا ہے۔ پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے۔

    مسلم لیگ ن کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صوابی والوں کو نوازشریف، شہبازشریف کا سلام پیش کرتی ہوں، لاہور لاہور ہوتا ہے چاہے خیبرپختونخوا میں ہو یا پنجاب میں ہو، یہاں کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، عوام نے ریاستی مشینری کا مقابلہ کر کے (ن) لیگ کوفتح دلوائی۔ جھوٹوں،ڈرامے بازوں،فتنہ بازوں سے پاکستان کی جان چھوٹی، شکرہے ان قومی مجرموں سے پاکستان کی جان چھوٹی، پاکستان کوجادو، ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں خیبرپختونخوا کی بھی عمران سے جان چھوٹنی چاہیے، 4 سال حکومت کرنے کے بعد چارسیکنڈ بھی کارکردگی نہیں بتاسکتا، جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہوپھرجھوٹے خط کے ڈرامے کی ضرورت پڑتی ہے،سازش تو ایک بہانہ تھا مقصد کارکردگی چھپانا تھا، جھوٹا خط توایک بہانہ تھا مقصد کارکردگی چھپانا تھا، عمران خان جان لو، تمہارے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، تمہیں نوازشریف، کسی غیرملکی سازش نے نہیں تمہارے اپنے ایم این ایزنے عدم اعتمادسے نکالا۔

    ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈرامے بازی، رونا، دھونا بند کرو، یہ اتنا بڑا قومی مجرم ہیں، 4 سال ہیلی کاپٹرمیں جھولے لیتا رہا، فرح خان کے ذریعے قومی دولت کو لوٹتا رہا، اس نے بیت المال، توشہ خانہ کو نہ بخشا، یہ عوام کے مسائل سے چارسال بے خبررہا، نااہلی کوسازش کے پردے میں چھپانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کھائی میں گر رہا تھا اس لیے اسے عدم اعتماد کے ذریعے نکالا۔

    157 مناظر