وزیراعلی حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کو تحریک انصاف کے اراکین نے چیلنج کیا ہے۔
دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے صوبے میں آئینی بحران بدستور موجود ہے، پرویزالٰہی نے قائم مقام گورنر کا عہدہ تاحال نہیں سنبھالا، گورنر ہاؤس بدستور پولیس کے حصار میں ہے جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کی آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، پنجاب میں گورنر نہ ہونے کے باعث پنجاب کابینہ کی تشکیل بھی تاخیر کا شکار ہے۔
Advertisements