خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر ورکر ویلفئیر ملازمین کا احتجاج
خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر ورکر ویلفئیر ملازمین کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور 12ملازمین گرفتار کر لیے گئے۔
ورکرز ویلفئیر ملازمین نے اپنی مستقلی نہ کرنے کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے خیبر روڈ کو یکطرفہ طور پر ٹریفک بند کیا گیا تھا۔
ملازمین کا احتجاج جاری تھا کہ پولیس نے احتجاجی ورکرز ویلفئیر ملازمین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جس میں 12ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ملازمین کو منتشر کرنے کے بعد خیبرروڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ملازمین کو مستقل کرنے کے فیصلے کے بعد بھی صوبائی حکومت مستقل نہیں کر رہی ہے۔
مظاہرین نے 3 ہزار سے زائد مرد و خواتین ورکرز ویلیفئیربورڈ ملازمین کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔