
نفرتیں مٹائیں
تحریر
شاہدرشید
نفرتیں مٹائیں اور محبت بانٹیں یہی زندگی کا ٹھیک اور اصل مقصد ہے معاشرے کی رگوں میں نفرتیں اس حد تک پھیل چکی ہیں مخالف بندہ زہر لگتا ہے برداشت کا مادہ ہی ختم ہو چکا ہے معمولی سی بات معمولی سے اختلاف معمولی سی رنجش پر ملنا ختم کر دیا جاتا ہے تعلق توڑ دیا جاتا ہے اختلافات بجا ہیں ہر شخص کی نظر فکر سوچنا مختلف ہے ہر بات پے اختلافات ضرور ہوں گے لیکن ان اختلافات کو آپسی رنجشوں نفرتوں کا سبب نہیں بنانا چاہیے اپنے نظریات اور عقائد ایک دوسرے پر مسلط بلکل نہ کریں دوسروں پر مسلط کرنے کی بجاۓ دل میں رکھیں اتنا سمجھ لیں ھر ایک اللہ کے سامنے اپنی نیتوں اور اعمال کا جوابدہ ہے ایسی باتیں پھلانے سے گریز کریں جن سے دوسرے کے دل کو ٹھیس پہنچے اور معاشرے میں نفرت پیدا ھو نفرت سے ہم دوسروں کا نقصان ہی نہیں کرتے بلکہ خود اپنی شخصیت کی خوبصورتی کو بھی تہس نہس کر کے رکھ دیتے ہیں آپس میں محبتوں کو پروان چڑھائیں الجھنوں کو ختم کریں اگر یہ جمع تفریق کا کھیل ختم نہ ہوا تو خیال کیجیے ہماری ہی اولاد اس آگ میں جلے گی اور بھسم ہو جائے گی تب ہم چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کر پائیں گے