• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • عمران خان کے اداروں کیخلاف بیانات، مذمتی قرار داد متفقہ منظور

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اداروں کیخلاف بیانات کی مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے عمران خان کی جانب سے اداروں کیخلاف بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی۔

    قرار داد کے متن کے مطابق یہ ایوان پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کے بیان کی بھرپور مذمت کرتا ہے،سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے،انہوں نے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی، یہ تاثر دینے کی بھی کوشش کی گئی کہ جیسے ادارے اپنے ملک کے خلاف سازش کر رہی تھے۔

    قرارداد کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کا بلا خوف و خطر تحفظ کر رہی ہیں، مسلح افواج نے دہشت گردی کرتے ہوئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، سیاسی مقاصد کے لیے ریاستی ادارہ کو بدنام کرنے کی ہر کوشش ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

    مرتضیٰ جاوید عباسی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

    Advertisements
    133 مناظر