ملک بھرمیں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 90 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 186 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 187 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔
