الیکشن کمیشن: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اُمیدواروں کی فہرستیں جاری
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اُمیدواروں کی فہرستیں جاری کر دیں، صوبے کے 32 اضلاع میں 29 مئی کو الیکشن ہوگا۔
اُمیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اُمیدوار آج انتخابات سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ کل امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گئی اور انتخابی نشانات بھی الاٹ کئے جائیں گے، کوئٹہ اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Advertisements