عمران خان کا لانگ مارچ پلان،لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد بلانے کی حکمت عملی تیار
حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے کپتان کا پلان فائنل ہو گیا، ملک بھر سے لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد بلانے اور بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی۔ حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے سمیت گرفتاریوں سے بچنے کی منصوبہ بندی بھی مکمل کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو اہم ہدایت جاری کر دی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا سے 5 لاکھ، پنجاب اور سندھ سے 6 لاکھ مظاہرین مارچ میں شریک ہوں گے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان سے 1 لاکھ مظاہرین اسلام آباد کی جانب رخ کریں گے۔
لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا جائیگا۔ بڑے شہروں کی بندش کیلئے پوائنٹس بھی طے کر لئے گئے ہیں۔ پارٹی قائدین کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عملدرآمد ہو گا، مرکزی قائدین کی گرفتاری کی صورت میں متبادل قیادت کارکنان کو لانگ مارچ میں گائیڈ لائین دے گی۔ جبری گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کی کال دی جائیگی۔