روس کا آبدوز شکن میزائل کا تجربہ
روس نے جاپان کے قریب بحیرہ جاپان میں آبدوز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ آبدوز شکن میزائل سسٹم کے جدید ترین معیارات پر پورا اترا ہے۔ یوکرین پر حملے کے بعد روس اور جاپان کے تعلقات پابندیوں کا شکار ہو گئے تھے۔
ماسکو کی جانب سے جاپان کے قریب یہ میزائل تجربہ خطے میں کشیدگی کو بڑھا دے گا۔
Advertisements