Site icon Meritnews

حمزہ شہباز کا جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی قلت کا نوٹس

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت میں درپیش مسائل خصوصا پانی کی قلت کا فوری نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنانے اور پانی کی قلت دور کرنے کے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری آبپاشی سے میٹنگ کرکے کپاس کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں۔

انہون نے مزید ہدایت دی کہ ان تمام اقدامات کی رپورٹ جلد وزیر اعلی آفس پیش کی جائے۔

Exit mobile version