• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • سابق وزیراعظم بھائی ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں:شاہد آفریدی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین پر تنقید کے بعد شدید رد عمل آنے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان پر تنقید کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم بھائی ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں اور میں نے ان کی ذات پر کبھی تنقید نہیں کی۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر خصوصی ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پر منفی تنقید کی جا رہی ہے لیکن میں نے کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی بلکہ عمران خان کو لیڈر تصور کیا ہے۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس نے مجھے پاکستان میں پیدا کیا، پہلے کرکٹ کے ذریعے اور اب فاؤنڈیشن کے ذریعے قوم کی خدمت کررہا ہوں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران بھائی میرے لیے ہمیشہ سے آئیڈیل رہے ہیں اور انہی سے متاثر ہو کر میں نے کرکٹ شروع کی، اگر وہ نہیں ہوتے تو میرا نہیں خیال کہ کرکٹ میں اللہ نے مجھے جو مقام دیا وہ میں حاصل کر پاتا۔

    Advertisements
    141 مناظر