Site icon Meritnews

ہماری فوج ہماری محافظ

تحریر

شاہدرشید

جب پاکستان معرض وجود میں آیا دشمنوں نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بہت کوششیں کی اسوقت ہماری فوج نے انکے ارادے خاک میں ملائے
پاکستان بننے کے سترہ سال بعد ہمارے اذلی دشمن بھارت نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہمارے ملک پاکستان پر حملہ کیا لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس نے اپنا ہاتھ شیر کے منہ میں دیا ہے پاکستانی افواج نے نہ صرف بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا بلکہ بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے بھارت کی یہ حالت تھی کہ ایک بی آر بی نہر پار نہ کر پایا اور اس کے علاوہ چونڈہ کے محاذ پر اپنے ٹینکوں کو تباہ کروا بیٹھا آج بھی چونڈہ کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان کہا جاتا ہے پاکستانی افواج کی سب سے بڑی لڑائی اس کے بعد آتی ہے اور وہ ہے دہشتگردی سے لڑائی پاکستانی فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کو شکست دی پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے ان کی موجودگی سے ہی ہم امن کی فضا میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ہمارے محافظ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہماری سرحدوں اور ہماری زندگیوں کو محفوظ بنائے ہوئے ہیں ۔ان شہدأ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے یہ بہت برا لگا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج کے بارے میں غلط تاثر پیدا ہوا جو کہ غلط ہے ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے ہمیں اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے کیونکہ ہماری فوج ہماری محافظ ہے میں پاکستانی فوج پر سوشل میڈیا اور مظاہروں میں کی جانے والی تنقید کی مذمت کرتا ہوں اگست ہر سال آتا ہے جہاں ہم آزادی کا جشن مناتے ہی۔ وہیں پرانے زخم بھی ہرے ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص جن لوگوں نے وہ وقت دیکھا ہے، وہ مظالم برداشت کیے یا ہجرت کی تکلیف برداشت کی ہے، پیاروں کی لاشوں کو دیکھا ہے۔ ان سب کے لیے اگست ذرا مختلف مہینہ ہے ہم ایک آزاد ملک کے شہری ہیں۔ اپنے ملک میں اپنی مرضی کرتے ہیں، کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ہم آزاد ہیں اور یہی سب سے بڑی نعمت ہے۔ ہم آزاد زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور ساتھ ان محافظوں کا بھی ساتھ دینا چاہیے جنہوں نے اس آزادی کے لیے قربانیاں دی اللہ اس ملک کو تاقیامت قائم و دائم رکھے، ہمیں اس ملک کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کی ہمت دے، اللہ ہمیں اس ملک کو دنیا میں اسلام کو پھیلانے کا ذریعہ بنائے، اس ملک کے بسنے والوں کو نبی کریم ? کے دین کی سربلندی کے لیے کام کرنے والے بنائے۔ اس ملک کو دنیا کے لیے مثال بنا دے۔ آمین ثم آمین

Exit mobile version