Site icon Meritnews

موسمیات کی آئندہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی۔ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔

بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شدید گرمی کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہو سکتا ہے اور آئندہ ہفتے انرجی کی کھپت بڑھ جائے گی۔ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا بھی امکان ہے، کسان مضمون کو پانی دینے کے لیے مناسب انتظامات کریں اور محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version