Site icon Meritnews

عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلی بم گرادیا گیا، نیپرا نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور بری خبر کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، بجلی کی قیمت مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافے سے صارفین پر 32 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر27 اپریل کو سماعت کی تھی۔

دوسری جانب کراچی کے صارفین کے لئے بھی بجلی 1روپے 38 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، بجلی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اس سے صارفین پر 1 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 15 پیسے اضافہ مانگا تھا۔

Exit mobile version