Site icon Meritnews

عمران خان کے الزامات پر علیم خان کھل کر سامنے آگئے

عمران خان کے الزامات پر علیم خان بھی کھل کر سامنے آگئے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں، ہم بھی حقائق بتائیں گے، عزت سے میرا نام لیں میں بھی آپ کا عزت سے نام لوں گا، عمران خان نے مجھ پر 300 ایکڑ زمین لیگل کروانے کا الزام عائد کیا، یہ الزام جھوٹ ہے، حقائق کو مسخ کیا گیا، میرے پاس 300 ایکڑ نہیں 3 ہزار ایکڑ ہے، میں نے زمین ایکوائر نہیں کرائی بلکہ زمینداروں سے خریدی ہے۔

Exit mobile version