شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے عیدالفطر کے موقع پر امن برقرار رکھنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے لاہور پولیس کے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ عوام کو تھانہ کلچر میں واضح بہتری نظر آئے گی اور عوامی مسائل میرٹ کی بنیاد اور بلا تفریق حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے ،کہا کہ وزیر اعظم پاکستان و وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاہور پولیس عوامی خدمت کے لیے پیش پیش رہے گی۔
Advertisements