Site icon Meritnews

شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا شخص گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ روز واقعے کے بعد موٹر وے پولیس نے گاڑی کو ٹریس کیا۔ حافظ آباد پولیس اور موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وجاہت علی کو مریدکے سے گرفتار کیا۔ ملزم وجاہت علی کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔

ملزم نے گاڑی طاہر نذیر نامی بندے سے رینٹ پر لی تھی۔ گزشتہ روز ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے شہباز گل کی گاڑی موٹر وے پر الٹی ہو گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزم ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ یہ خالصتا حادثہ تھا کسی سیاسی جماعت سے ملزم کا۔کوئی تعلق نہیں۔

Exit mobile version