
وزیراعظم کا شہباز گل کو پیش آئے حادثے کا نوٹس
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ، سابق معاون خصوصی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔
انہوں نے ڈاکٹر شہباز گل اور ان کے ہمراہیوں کے زخمی ہونے پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔
Advertisements