• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • تقریباً ,43 مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے کروڑوں روپے منتقل ہوئے: عطا تارڑ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے عمران خان سے ذرائع آمدن بتانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ نیازی حکومت کے ساڑھے تین سال کے دوران پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، 43 مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے کروڑوں روپے منتقل ہوئے، کہانیاں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم پلس کے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا، عمران کی ناک تلے کئی 100 کروڑ کی کرپشن کی، ہمارے پاس کچھ شواہد آنا شروع ہوئے ہیں، 43 مشکوک بینک ٹرانزیکشن ہے، ایک اکاؤنٹ میں 45 کروڑ آیا، 70 کروڑ کیش کی شکل میں آیا، یہ کیش ڈیپازٹ کس مد میں آئے؟ یہ کسی بھی سڑک کی منظوری کرانے سے پہلے اربوں کی اراضی خرید لیتے تھے، پہلی کرپشن ٹیکس ایمنسٹی، دوسری کرپشن ٹھیکے داروں سے ٹرانسفر، پوسٹنگ تھی، کیا عمران خان کو 85 کروڑ روپے، 43 بینک ٹرانزیکشنز کا علم نہیں تھا؟، ہمیں یقین ہے یہ کیش عمران خان کو گیا۔

    انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کا ذریعہ معاش کیا ہے؟ اگرعمران اتنے سچے ہیں تو اپنا ذریعہ آمدن بتائیں، سابق وزیراعظم کی شاہانہ زندگی، 400 کنال کے گھر کو کیسے چلاتے ہیں، اب سمجھ آئی ہے ان کا گھر کیسے چلتا تھا، 50 کروڑ پے آرڈر کے ذریعے اکاؤنٹس سے نکلوایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جان بوجھ کرعثمان بزدار کو لگایا، اکاؤنٹس کی تمام تر تفصیلات موجود ہے، یواے ای میں فلیٹ خریدا گیا، اگر یہ بے نامی پراپرٹی نہ ہوتی توعمران ایمنسٹی اسکیم نہ کراتے، یہ کوئی بین الاقوامی سازش نہیں ہے، ساڑھے تین سال میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، عمران خان نے ایسے شخص کو سی ایم بنایا اس کے پاس کوئی اختیارات نہیں تھے، زمان پارک کا گھر عمران خان کو کس نے بنا کر دیا اور کیوں بنا کر دیا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ تانے، بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں، عمران خان پبلک آفس ہولڈر آپ ہیں، عمران خان نے یہ کرپشن خود کروائی ہے، پوسٹنگ، ٹرانسفر کے لیے رشوت پر توعمران کو نوٹس لینا چاہیے تھا، پنجاب میں ہر نوکری، منصوبوں پر کمیشن لی گئی، عمران خان کے پاس ان سوالات کا کوئی جواب نہیں، فواد چودھری کی معصومیت پر صدقے جائیں، ان کو بھی کالے کرتوتوں کا جواب دینا ہوگا، فواد چودھری کو چیلنج کرتا ہوں اپنے چیئرمین کے الزامات کا جواب دے، کیش کہاں گیا اور کہاں سے آیا، جواب دیں، توقع رکھتا ہوں ان سوالوں کا جواب دیا جائے گا، اربوں کی اراضی، مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ پبلک کریں گے، 85 کروڑ کیش کی صورت میں بینکوں میں آیا، ابھی تو یہ شروعات ہیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ ہمدردی ہے، اگر وہ چاہیں گے تو انہیں سکیورٹی بھی دیں گے، مریم نوازکراؤڈ پلر ہیں، جہاں جائیں گی عوام کا سمندر ہوگا۔

    Advertisements
    138 مناظر