• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • پی ٹی آئی کا تحقیقات کیلئے آزاد جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی اعلان مسترد کرتے ہوئے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے آزاد جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تحریک انصاف حکومت کے ماتحت کمیشن بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، پی ٹی آئی صرف ایک ہی کمیشن کو تسلیم کرے گی جو کہ آزاد عدلیہ کے ماتحت ہو اور اس کی کھلی سماعت ہو،

    انہوں نے وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہت گھبرائی ہوئی تھیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ اتنے غصے میں کیوں ہوتی ہیں؟ کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کو مشورہ ہے کہ گھبرانا نہیں، آپ کے گھبرانے کا وقت کل کے جلسے کے بعد شروع ہوگا۔

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے دو تہائی وزیر ضمانتوں پر ہیں، جب سے یہ حکومت آئی ہے دہشت گردی کے واقعات میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ توانائی بحران ہے، ملک میں تین ہفتے سے توانائی کا کوئی وزیر نہیں، وزارتوں کی بندر بانٹ کی وجہ سے ملک بحران میں ہے۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سازش وہاں سےشروع ہوئی جہاں امریکا کی اڈے لینےکی خواہش سامنےآئی، عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے پر ایبسولوٹلی ناٹ کہا، ہماری رائے ہے بحران پیدا ہونے سے پہلے انتخابات کی طرف چلے جائیں، مفتاح اسماعیل کہتے ہیں دیکھتے ہیں لوگ دھوپ میں کتنی دیر بیٹھتے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو لوگ ایوانوں میں اور آپ دھوپ میں بیٹھیں، کل الیکشن کمیشن میں اہم کیس کی سماعت ہوگی، ہمارے فارن فنڈنگ سے متعلق تمام اکاؤنٹ کلیئر ہیں، الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جو تیزی دکھانا تھی نہیں دکھائی، اگر پنجاب اسمبلی کے 25 لوگ نا اہل ہوتے ہیں تو ان کے پاس مینڈیٹ ختم ہوجاتا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سےعمران خان کو چھوٹے ذہن کے مخالفین ملے، پاکستان کے اقتدار کا فیصلہ پاکستان کےعوام نے کرنا ہے، روس، امریکا اور مغرب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، موجودہ حکومت واشنگٹن سے مسلط کی گئی، پیرس اور لندن میں بھی ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

    Advertisements
    105 مناظر