• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • کراچی: سمندر میں نہاتے ہوِئے دو لڑکے ڈوب گئے، ایک لاش برآمد

    کراچی میں انتظامی لاپروائی حادثہ اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن گئی، عید کے دوسرے روز سمندر میں نہاتے ہوِئے دو لڑکے ڈوب گئے، رات گئے ایک کی لاش نکالی لی گئی، دوسرے کی تلاش میں ریسیکیو آپریشن جاری ہے۔ ساحل سے ساڑھے تین سالہ بچہ حارث بھی لاپتہ ہو گیا۔

    شہر قائد میں عید پر افسوس ناک واقعہ، انتظامی لاپرواہی کے باعث سمندر میں نہانے کی کھلی آزادی کے سبب سی ویو پر پکنک منانے کیلئے آنے والے دو لڑکے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ کئی گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد فلاحی اداروں کے غوطہ خوروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہزاد سونو نامی لڑکے کی لاش نکال لی، ڈوبنے والے دوسرے لڑکے دانیال کی تلاش میں غوطہ خوروں کو کامیابی نہ مل سکی۔

    ورثا کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے روز پپری کے علاقے سے پکنک منانے کیلئے سی وی او آئے تھے۔ بدھ کی دوپہر دونوں لڑکوں کے ڈوبنے کی پولیس کو اطلاع دی مگر کسی نے مدد نہیں کی۔

    عید کے دوسرے روز ساحل سمندر پر پکنک منانے آنے والے ایک اور خاندان پر بھی قیامت گزر گئی، ورثا کے مطابق ساڑھے تین سالہ کم سن بچہ حارث اچانک ساحل سے لاپتہ ہو گیا۔ شدت غم سے نڈھال ورثا رات بھر بچہ کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی۔ فلاحی اداروں سے بھی رابطہ کیا، سر توڑ کوششوں کے باوجود حارث کا کچھ پتا نہیں چلا۔

    پولیس کے مطابق ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کا تعلق پپری سے ہے، شہزاد سونو دو بھائیوں میں بڑا اور کباڑ کا کام کرتا تھا۔ ڈوبنے والے دوسرے لڑکے کی تلاش کرنے کیلئے ریسیکیو آپریشن جاری ہے۔

    211 مناظر