• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

    مرکزی بینک کا سربراہ تبدیل، مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے اور وہ جمعرات سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رضا باقر نے 3 سالہ مدت پوری کر کے عہدہ چھوڑ دیا، حکومت نے مزید توسیع نہ دی، ان کی جگہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید جو کہ آئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور نامور ماہر معاشیات ہیں اب گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر عہدہ سنبھالیں گے۔

    Advertisements
    116 مناظر