سابق وزیر اعظم عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 مئی کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں، کرپٹ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جمعہ کے روز میں آپ کے پاس آرہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں۔
150 مناظر