Site icon Meritnews

کوئٹہ میں کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی کے سبب متعدد دکانوں کا سامان جل گیا، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔

آتشزدگی کا واقعہ پشتون آباد کے علاقے تارو چوک پر پیش آیا جب ایک کپڑے کی مارکیٹ میں اس وقت آگ لگی جب مارکیٹ بند تھی، اہل علاقہ نے جب مارکیٹ میں آگ لگی دیکھی تو فائر بریگیڈ کو کال کی اور مارکیٹ کے تالے توڑ کر اندر پہنچے، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا اور 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے ایک حصے میں موجود کئی دکانوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جس سے ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی یہ کسی کی سازش ہوسکتی ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے۔

Exit mobile version