Site icon Meritnews

بلاول بھٹو زرداری کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کیلئے مبارک باد کا پیغام

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر دنیا بھر کے صحافیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ کہتے ہیں میڈیا سے وابستہ کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آٸین آزادی صحافت اور شہریوں کی درست اطلاع تک رساٸی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے آزادی تحریر و تقریر پر کبھی بھول کر بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1988میں میڈیا کے خلاف کالے قوانین کا خاتمہ کیا۔ دنیا بھر میں میڈیا سے منسلک کارکنان کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز اور نفرت انگیز پروپیگنڈہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں میڈیا سے وابستہ کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version