Site icon Meritnews

شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے مندوبین کو خطوط لکھ دیئے

سیاسی مخالفین کیخلاف توہین مذہب کے قانون کا استعمال کرنے پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین کو خطوط لکھ دیئے۔

خطوط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن ملک ہے، ریاستی سطح پر عوام کے بنیادی جمہوری حقوق کا اہتمام حکومت کے بنیادی فرائض میں سے ایک ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں بےضمیر مقامی میرجعفروں کی حکومت عوامی تائید سے مکمل محروم ہے۔ عوام میں ساکھ اور مقبولیت سے محرومی کے باعث امپورٹڈ حکومت فاشسٹ اقدامات سے اقتدار کا دوام چاہتی ہے۔

خطوط میں مزید کہا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزد قاتل ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کیخلاف توہین مذہب کا کارڈ استعمال کررہا ہے،اس شرمناک حرکت کا مقصد ملک کو داخلی انتشار کی جانب دھکیلنا ہے۔

Exit mobile version