گورنر پنجاب عید کے دوسرے روز بھی آئینی مشاورت میں مصروف
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عید کے دوسرے روز بھی اہم آئینی مشاورت میں مصروف رہے، مشاورت کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ صوبہ پنجاب میں جاری آئینی اور سیاسی بحران کے پیش نظر عید کی چھٹیوں کے باوجود آئینی ماہرین سے مسلسل مشاورتی اجلاس میں مصروف رہے۔
انہوں نے عید کے دوسرے دن بھی آئینی ماہرین سے طویل مشاورتی ملاقات کی، گورنر پنجاب اہم مشاورتی اجلاس کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے، اسلام آباد میں بھی وہ مختلف آئینی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔
Advertisements