Site icon Meritnews

حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کشمیری فوجی محاصرے میں بدترین زندگی گزار رہے ہیں۔ وادی میں گھر گھر تلاشی، پابندیاں اور ہراساں کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔ حق خودارادیت کو دبانے کیلئے کالے قوانین کا کثرت سے استعمال ہورہا ہے۔

آل پارٹیزحریت کانفرنس نے عالمی تنظیموں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔

Exit mobile version