Site icon Meritnews

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مابین ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا
وزیر اعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو میں سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی اور سٹریٹیجک تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہم کنار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نےشاہ سلمان بن عبدالعزیزاور عوام کے لئے تہنیتی پیغام بھی دیااور دورہ سعودی عرب میں پرتپاک میزبانی پرسعودی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کی خواہش ظاہر کی،انہوں نے شہباز شریف کے دورے کے دوران ہم آہنگی پر مزید پیشرفت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version