پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی
ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
پنجاب میں منچن آباد، وہاڑی، پنڈ دادن خان اوردیگر کئی علاقوں میں بارش برسی۔ لنڈی کوتل، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
شمالی بلوچستان میں بھی ابر رحمت برسنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Advertisements