• عید کے موقع پر لوگوں نے بچھڑنے والے پیاروں کی فاتحہ خوانی کے قبرستانوں کا رخ کیا

    لاہور (چیف رپورٹر شاہدرشید)عید کا خوشیوں بھرا دن ہو تو سب سے پہلے وہ پیارے، عزیز و اقارب یاد آتے ہیں جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ نماز عید ادا کرنے کے بعد فرزندان توحید اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے پہنچے تو قبرستان کی فضائیں اگربتی اور پھولوں کی خوشبو سے مہک اٹھیں۔لاہور کے بی بی پاکدامن قبرستان میں بزرگ، بچے، خواتین اور جوان اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے رہے، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور سورہ یاسین کی تلاوت بھی کی۔عید الفطر کے موقع پر پھولوں کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، پھول کی پتیوں کی 400 روپے سے 600 روپے فی کلو فروخت کی جانے لگی شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان سے پہلے ایک سو سے ڈیڑھ سو روپے فی کلو پتیاں فروخت ہوتی تھیں اب قبروں پر بھی پھولوں کی پتیاں لے جانی مشکل ہو گئیں ہیں۔ دکانداروں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگائے ہوئے ہیں، انتظامیہ کو چاہئیے کہ مذہبی تہوار کے موقع پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    277 مناظر