• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • وزیراعظم سے یو اے ای وفد کی ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے معاشی وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عید پر بھی ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سرگرم، چھٹی کے باوجود یو اے ای معاشی ٹیم سے ملاقات کی، تجارت، توانائی، انفراسٹرکچر، پٹرولیم میں تعاون و تعلق کو نئی بلندی پر لیجانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے معاشی وفد نے ملاقات کی، شہباز شریف نے عید تعطیلات میں آمد پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، معاشی محاذ پر ان تعلقات کو بلندیوں کی ایک نئی سطح پر لیجانے کی خواہشمند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر وفد کی آمد یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا مظہر ہے

    Advertisements
    113 مناظر