• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • کردار کُشی اور ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، مریم کا پی ٹی آئی کو جواب

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نہ ذاتی انتقام پر اور نہ ہی کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں، باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا، سزائے موت کی چکی میں رکھا، میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے، برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔

    Advertisements
    138 مناظر