
پی ٹی آئی کی عید پر بھی بیٹھک
پی ٹی آئی رہنماؤں کی عید پر بھی بیٹھک، عمران خان کے صدارت اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کیخلاف تحریک کے معاملے پر عمران خان کے زیر صدارت عید کے روز بھی پی ٹی آئی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، حکومت کے خلاف تحریک سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ مئی کے آخری ہفتہ میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
Advertisements