Site icon Meritnews

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے دوران پاکستان کی سلامتی ،امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے دشوار گزار اور پرخطر علاقوں میں مسلح افواج کے جوانوں نے اگلے مورچوں پر عید کا روز روایتی انداز سے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ تہوار کے موقع پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے مسلح افواج کے افسران نے بھی اگلے محازوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

دشمن کے سامنے سینہ سپر جرات و بہادری کی مثال بنے وطن کے یہ محافظ عید کے موقع پر اپنے گھر سے تو دور ہیں مگر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

Exit mobile version