
اسلام آباد میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ
اسلام آباد میں آتشزدگی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سبزی منڈی میں پیش آیا جہاں درجنوں دکانیں اور کھوکھے جل کر خاکستر ہو گئے۔
پولیس کے مطابق آگ پہلے گھاس میں لگی اور تیز آندھی کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، آگ نے ارد گرد موجود دکانوں اور کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ پر دو گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پایا۔۔ آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا۔
Advertisements