• ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں عید الفطر پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے اجتماعات ہوئے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس پُرمسرت موقع پر ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئےخصوصی دعائیں کی گئیں۔

    میٹھی عید سب کو مبارک، ملک بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے ،چھوٹے بڑے سبھی خوشیاں منا رہے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں نمازعید کے چھوٹے، بڑے اجتماعات ہوئے جن میں امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

    صدر مملکت نے اسلام آباد فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی، وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں نماز عید ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور منصورہ میں ادا کی۔ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے بھی جی او آر ون کی مسجد میں نماز عید ادا کی، لیگی رہنما عطاء تارڑ نے جی او آر ون میں نماز عید ادا کی۔

    177 مناظر