• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • گورنر سندھ تقرری، ایم کیو ایم کے 5 نام وزیراعظم آفس کو موصول

    گورنر سندھ کی تقرری کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کی جانب سے 5 نام وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی بطور وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اتحادی جماعتوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    اسی تناظر میں گورنر سندھ کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم آفس کو ایم کیو ایم کی جانب سے کشور زہرا، عامر خان، عامر چشتی، وسیم اختر اور نسرین جلیل گورنر شپ کے امیدوار ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ایک نام فائنل کریں گے۔

    Advertisements
    118 مناظر