• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عید الالفطر پر چار پاکستانی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں

    عید الالفطر پر چار پاکستانی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں، کورونا وبا کے باعث سنیما گھروں کی طویل بندش کے بعد اس عید پر پھر رونقیں بحال ہوں گی۔
    عید الفطر پر فلم بینوں کیلیے چار پاکستانی فلموں کی نمائش ہونے جارہی ہے۔ ان فلموں میں دم مستم، پردے میں رہنے دو، چکر اور گھبرانا نہیں ہے شامل ہیں۔

    فلم دم مستم ایک میوزیکل لو سٹوری ہے جس میں اداکار عمران اشرف اور اداکارہ امر خان ایک دوسرے کے مد مقابل نظر آئیں گے۔ رومانٹک فیملی انٹرٹینمنٹ فلم پردے میں رہنے دو میں ڈمپل گرل ہانیہ عامر، علی رحمن اور جاوید شیخ مرکزی کرداروں میں سلور سکرین پر ابھریں گے۔

    ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم چکر بھی عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کی کاسٹ میں نیلم منیر، احسن خان اور یاسر نواز شامل ہیں۔

    کامیڈی فلم گھبرانا نہیں ہے بھی شائقین کو بھرپور انٹرٹینمنٹ مہیا کرنے کے لیے اس عید الفطر پر ریلیز کی جا رہی ہے جس کا مرکزی کردار ادکارہ صبا قمر اور سید جبران نبھائیں گے۔

    فلمی ستاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ چاروں پاکستانی فلمز کامیابی سے ہمکنار ہونگی۔

    Advertisements
    112 مناظر