Site icon Meritnews

شہبازشریف سے عرب امارات کی معاشی ٹیم کل ملاقات کرے گی

پاکستان اور یو اے ای قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے معاشی ٹیم پاکستان آئے گی اور وزیراعظم شہبازشریف سے کل لاہور میں ملاقات کرے گی۔
متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا، یو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں ملاقات ہوگی جس کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہو گی، وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا، توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔

Exit mobile version