Site icon Meritnews

اپنوں کے ساتھ عید منانے کیلئے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری

عید سے قبل آج آخری روز پردیسیوں کا اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کیلئے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی پنجاب والوں کیلیے گاڑیوں کی قلت ختم نہ ہو سکی۔

پردیسیوں کی بڑی تعداد رات گئے تک اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو چکی ہے تاہم آج بھی پردیسی بس اڈوں پر آرہے ہیں مگر رش معمول سے کم ہے۔

اضافی کرایوں کے سبب شہری ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں بے بس ہیں، ٹرانسپورٹرز نے پرانا ہتھیار آزماتے ہوئے بس کرایوں کو چوتھا گئیر لگا دیا جس پر مسافر پریشان دکھائی دیتے ہیں، انتظامیہ حسب معمول خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

چوک بابا اعظم ، شور کوٹ اور لیہ کیلئے گاڑیوں کی قلت ہے تاہم ایڈوانس بکنگ کروانے والوں کو ٹکٹوں کا اجراء جاری ہے۔

Exit mobile version